اسلام آباد:اقوام متحدہ کے دفتر میں دھماکہ، تین ہلاک

Bookmark and Share

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کی عمارت کے اندر دھماکہ ہوا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین افراد ہلاک اور چھ افراد شدید زحمی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے اندر تقریباً بارہ بجے کے قریب پیش آیا۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد طاہر عالم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی عمارت کی لابی میں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حملے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو پاکستانی اور ایک غیر ملکی شامل ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مسٹر گولڈن، گل مختار اور فرزانہ نامی اہلکار شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلے پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کا مکان زرداری ہاؤس بھی واقع ہے۔ اور جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلے پر ایف ایٹ کچہری اور پولیس افسران کے دفاتر بھی واقع ہیں۔

-Similar Posts:
    None Found

This entry was posted on Monday, October 5th, 2009 at 4:10 am and is filed under Pakistan, Urdu News. You can follow any responses to this entry through the RSS 2.0 feed. You can leave a response, or trackback from your own site.

Leave a Reply